Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پی آئی اے سے اپنی جائیدادیں واپس مانگ لیں – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پی آئی اے سے اپنی جائیدادیں واپس مانگ لیں

کراچی: سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پی آئی اے سے استعمال میں نہیں لی گئی جائیدادیں اوردفاترواپس کرنے کا مطالبہ کردیا۔

سی اے اے حکام نے پی آئی اے انتظامیہ کو مراسلہ لکھا ہے جس میں قومی ایئرلائن انتظامیہ کو استعمال میں نہیں لائی گئی عمارتیں اورزمین فوری طورپرواپس کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

سول ایوی ایشن حکام نے کہا ہے کہ پی آئی اے کے پاس سی اے اے کی جتنی پراپرٹی استعمال میں نہیں ہے وہ واپس کی جائے،اس سے پی آئی اے کے ماہانہ کرائے کی مد میں اخراجات بھی کم ہوں گے۔

پی آئی اے کے جی ایم ورکس نے تمام شعبوں کو زیر استعمال نہ ہونے والی بلڈنگز اورزمینوں کی تفصیلات 15 دسمبر تک فراہم کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

ڈی جی سی اے اے نے پی آئی اے سے دفاتراورپراپرٹی کی واپسی کے معاملے پر وزارت ہوابازی کو بھی آگاہ کردیا ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *