Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
آرمی چیف خیرپور ٹامیوالی پہنچ گئے، بہاولپور کور کی فیلڈ مشقوں کا مشاہدہ – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

آرمی چیف خیرپور ٹامیوالی پہنچ گئے، بہاولپور کور کی فیلڈ مشقوں کا مشاہدہ

اسلام آباد: پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ ہم چیلنجز سے باخبر ہیں، پاک فوج کی پوری توجہ مادر وطن کی سرحدوں کے دفاع پر مرکوز ہے، قوم کی حمایت سے مسلح افواج پاکستان کے دشمنوں کو شکست دے گی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف بہاولپور کور کی فیلڈ مشقوں کامشاہد ہ کرنے کے لیے خیرپور ٹامیوالی پہنچ گئے۔ ان کی آمد پر کور کمانڈر بہاولپور نے استقبال کیا، عاصم منیر نے ٹامیوالی میں بہاولپور کور کی فیلڈ مشقوں کا مشاہدہ کیا جہاں انہیں فیلڈ مشقوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی، مشقوں کا مقصد آپریشنل ماحول میں مستقبل کے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے مہارت کو بڑھانا ہے۔

آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ آرمی چیف نے مشق میں حصہ لینے والے ٹروپس سے بات چیت کی اور ہر حال میں روایتی جوش اور جذبے کے ساتھ قوم کی خدمت کرتے رہنے کی ہدایت کی۔ آرمی چیف نے کہا کہ انشااللہ قوم کی حمایت سے مسلح افواج پاکستان کے دشمنوں کو شکست دے گی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے اپنے دورے کے دوران آرمر، میکانائزڈ انفنٹری، آرٹلری، ایئر ڈیفنس اور اینٹی ٹینک گائیڈڈ میزائل کا بھی مشاہدہ کیا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *