Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
آرٹس کونسل کے صدر احمد شاہ نگراں وزیراطلاعات سندھ مقرر – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

آرٹس کونسل کے صدر احمد شاہ نگراں وزیراطلاعات سندھ مقرر

کراچی: نگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر)مقبول باقر کی سفارش پر معروف ادیب، سماجی شخصیت اور آرٹس کونسل آف پاکستان کے صدر احمد شاہ کو صوبائی وزیرتعینات کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق آرٹس کونسل کے صدر اور معروف سماجی شخصیت احمد شاہ نے ہفتے کے روز نگراں وزیر کے عہدے کا حلف گورنر ہاؤس میں اٹھایا جہاں اُن سے گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے حلف لیا۔

حلف برداری کی تقریب میں صوبائی وزرا، سیکریٹریز ، ادیب، فنکاروں اور صحافیوں نے شرکت کی جبکہ میزبانی کے فرائض چیف سیکریٹری سندھ ڈاکٹر فخر عالم نے انجام دیے۔

حلف کے بعد گورنر سندھ، وزیراعلیٰ سندھ، چیف سیکریٹری سندھ، ادیبوں اور دوستوں نے احمد شاہ کو مبارکباد دی۔

بعد ازاں نگراں احمد شاہ کو تین وزارتوں کے قلمدان سونپے گئے، انہیں محکمہ اطلاعات، اقلیتی امور اور محکمہ سوشل پرٹیکشن کی وزارتیں دی گئیں ہیں جس کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *