Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
نواز شریف کی فلیگ شپ ریفرنس میں بریت کا تحریری فیصلہ جاری – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

نواز شریف کی فلیگ شپ ریفرنس میں بریت کا تحریری فیصلہ جاری

اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی فلیگ شپ ریفرنس میں بریت کے خلاف نیب اپیل خارج کرنے کا مختصر تحریری فیصلہ جاری کردیا۔

چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگ زیب پر مشتمل ڈویژن بنچ کے جاری تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ نیب کے اسپیشل پراسیکیوٹر نے کہا ہے کہ انہیں اپیل واپس لینے کی ہدایات ہیں، نیب کی جانب سے اپیل واپس لینے کی استدعا منظور کی جاتی ہے، نیب کے اسپیشل پراسیکیوٹر اظہر مقبول کی جانب سے اپیل واپس لینے کی استدعا کی گئی تھی چنانچہ عدالت نے نیب اپیل واپس لینے کی بنیاد پر خارج کردی۔

واضح رہے کہ احتساب عدالت اسلام آباد نے فلیگ شپ ریفرنس میں نواز شریف کو بری کردیا تھا جس کے خلاف نیب نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں اپیل دائر کی تھی۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *