Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کےاجلاسوں کا شیڈول جاری، پاکستان کا کیس شامل نہیں – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کےاجلاسوں کا شیڈول جاری، پاکستان کا کیس شامل نہیں

اسلام آباد: بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) ایگزیکٹو بورڈ کا 14 دسمبرتک کے اجلاسوں کا شیڈول جاری، ،پاکستان کا کیس ایجنڈے میں شامل نہیں۔

تفصیلات کے مطابق14 دسمبر تک کے آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاسوں کے شیڈول میں ابھی تک پاکستان کا کیس ایجنڈے میں شامل نہیں ہے۔

البتہ وزارت خزانہ حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف سطح کے معاہدے پر پہلے سے ہی اتفاق ہوچکا ہے، اس لیے کیس آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کے ایجنڈے میں کسی بھی وقت شامل ہوسکتا ہے ۔
واضح رہے کہ اس سے پہلے وزارت خزانہ کے حکام نے 70 کروڑ ڈالرکی اگلی قسط کے لیے اجلاس 7 دسمبر کو بلانے کا امکان ظاہرکیا تھا، پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدہ 15 نومبر کو طے پایا تھا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *