Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
حکومت کا جان شیر خان کیلئے ماہانہ ایک لاکھ روپے امداد کا اعلان – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

حکومت کا جان شیر خان کیلئے ماہانہ ایک لاکھ روپے امداد کا اعلان

پشاور: نگران حکومت نے اسکواش کے سابق عالمی چیمپئن جان شیر خان اور اُن کی اہلیہ کے علاج کیلئے ماہانہ ایک لاکھ روپے امداد کا اعلان کردیا۔

نگران حکومت کا کہنا ہے کہ جان شیر خان اور ان کی اہلیہ کے علاج کے لیے تاحیات امداد دی جائے گی، جان شیر کے لیے امدادی کی منظوری کابینہ کے اجلاس میں دی جائے گی۔

واضح رہے کہ 8 مرتبہ کے عالمی چیمپئن اور 6 مرتبہ برٹش اوپن اسکواش چیمپئن شپ شپ جیتنے والے جان شیر خان پُراسرار اور نایاب بیماری پارکنسن کا شکار ہیں جس کا پاکستان میں فی الحال علاج ممکن نہیں ہے۔
عالمی طبی ماہرین بھی بس ادویات کے ذریعے وقت کو دھکا دے رہے ہیں کیونکہ علاج کے معاملے میں عالمی سطح پر بھی کوئی پیشرفت سامنے نہیں آسکی ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *