Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
بجلی چوری کرنے پر ایف آئی آر ہوگی، صدر مملکت نے کریمنل لا ترمیمی آرڈیننس جاری کردیا – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

بجلی چوری کرنے پر ایف آئی آر ہوگی، صدر مملکت نے کریمنل لا ترمیمی آرڈیننس جاری کردیا

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کریمنل لاء ترمیمی آرڈیننس 2023 کی منظوری دے دی جس کے بعد اب بجلی چوری پر ایف آئی آر درج کی جاسکے گی۔

تفصیلات کے مطابق آرڈیننس کا مقصد پاکستان پینل کوڈ 1860 کے سیکشن 462 (O) میں ترمیم کرنا ہے کیونکہ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو اس سے قبل بجلی چوری کے واقعات کی ایف آئی آرز درج کرانے میں مشکلات کا سامنا تھا۔

نئے آرڈیننس کے تحت بجلی چوری کے واقعات قابل دست اندازی جرم ہوں گے۔ آرڈیننس کے بعد بجلی چوری نہ صرف گریڈ 17 يا اُوپر کے افسر بلکہ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے سی ای اوز کے نامزد کردہ افراد کی شکایت پر قابل دست اندازی جرم ہوگی۔
صدر مملکت نے آرڈیننس آئین کے آرٹیکل 89 ایک کے تحت جاری کیا۔ آرڈیننس سے توانائی کے شعبے میں ہونے والی تقریباً 590 ارب روپے کی بجلی چوری پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *