Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
اسلام آباد میں گرفتار ہونے والے 162 بلوچ مظاہرین کی ضمانتیں منظور – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

اسلام آباد میں گرفتار ہونے والے 162 بلوچ مظاہرین کی ضمانتیں منظور

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں بلوچ ’لاپتہ افراد‘ کی رہائی کے لیے مارچ کرنے والے مظاہرین کی ضمانت منظور کر لی گئی۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں بلوچ لانگ مارچ کرنے والے مظاہرین کی ضمانت یں جوڈیشل مجسٹریٹ مرید عباس نے منظور کیں۔

عدالت نے بلوچ لانگ مارچ کے 162 گرفتار افراد کی ضمانتیں منظور کی گئیں۔ عدالت نے پانچ پانچ ہزار روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض ضمانتیں منظور کیں، دو روز قبل پولیس نے بلوچ لانگ مارچ کے شرکا کو گرفتار کیا تھا۔

واضح رہے کہ تین روز قبل رات گئے تربت سے چلنے والا لانگ مارچ کا قافلہ چونگی نمبر 26 پہنچا تو انتظامیہ نے انہیں اسلام آباد میں داخلے کی اجازت نہیں دی تھی، بعد ازاں رات گئے پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ایکشن لیا، جس میں خواتین اور بچوں سمیت متعدد مظاہرین کو گرفتار کیا گیا تھا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *