Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
امید ہے عدلیہ ’بلے‘ کا انتخابی نشان بحال کردے گی، بیرسٹر گوہر – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

امید ہے عدلیہ ’بلے‘ کا انتخابی نشان بحال کردے گی، بیرسٹر گوہر

پشاور: سابق چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان نے الیکشن کمیشن کے انٹرا پارٹی انتخابات کے فیصلے کو چلینج کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ عدلیہ ’بلے‘ کا انتخابی نشان بحال کردے گی۔

راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ جیل میں بانی چئیرمین پی ٹی آئی سے ملاقات ہوئی ہے، بانی چئیرمن پی ٹی آئی نے سائفر سماعت کے دوران ایک وقت پر بائیکاٹ کیا، یہ ٹرائل غیر قانونی طریقے سے چلایا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہا سائفر کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی کی جارہی ہے، یہ سب پی ٹی آئی کو سیاست سے باہر رکھنے کیلیے کیا جارہا ہے۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ عام انتخابات صاف و شفاف نہیں ہوئے تو ملک میں افراتفری پھیلے گی، کوشش ہونی چاہیے الیکشن فری اینڈ فیئرہوں، اگر ایک پارٹی سے اسکا انتخابی نشان واپس لیا گیا جس سے جمہوریت کو نقصان ہوگا۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ پی ٹی آئی کے امیدواروں کو کاغذات نامزدگی جمع کرانے نہیں دیے جارہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *