Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
پی ٹی آئی کے منحرف رہنما نور عالم خان جے یو آئی میں شامل – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

پی ٹی آئی کے منحرف رہنما نور عالم خان جے یو آئی میں شامل

پشاور: پاکستان تحریک انصاف کے منحرف رہنما اور پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین نور عالم خان نے جمعیت علما اسلام میں شمولیت کا اعلان کردیا۔

پشاور میں سابق رکن قومی اسمبلی نورعالم خان نے جمیعت علماء اسلام کے صوبائی امیر سینیٹر عطا الرحمان کے ساتھ پریس کانفرنس میں شمولیت کا اعلان کیا۔

نور عالم خان نے مولانا فضل الرحمان کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’مولانا کی قائدانہ صلاحیتوں پر اعتماد ہے، تاخیرہوگئی ورنہ پہلے ہی جے یو آئی میں آجاتا‘۔ انہوں نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات قابل شرم ہیں، احتجاج کااپنا طریقہ ہوتاہے, میں نے پہلے ہی سال سے مخالفت کی کیونکہ ان کی سوچ ٹھیک نہیں تھی۔

انہوں نے کہا کہ لاڈلے کی بات ہوتی ہے کیونکہ جیل میں اسے سہولیات اور دیسی مرغے ملتے ہیں، چیف جسٹس اس صورت حال کانوٹس لیں۔ نور عالم خان نے کہا کہ ’ میں جس پارٹی کے بھی ساتھ ہوں لیکن ہم غلام نہیں کہ پاکستان کی سالمیت کے خلاف کام کروں گا، احتجاج سب کرتے ہیں لیکن اداروں پرحملے نہیں کیے جاتے، غلط لوگوں سے راستہ بدلاجائے توغلط نہیں ہے۔

مولانا عطا الرحمان نے کہا کہ ہم نورعالم خان کو جے یو آئی میں شمولیت پرمبارکباد پیش کرتے ہیں، امیدہے کہ اس بار انتخابات میں دھاندلی نہیں ہوگی اور جے یو آئی کا اقتدار میں آنے کا راستہ کوئی نہیں روکے گا، خیبرپختونخوا میں آنے والا دور جمیعت علما اسلام کا ہی ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *