Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
سیاسی میدان سے کسی کو بے دخل کرنے کی پالیسی حکومت کی نہیں ہے، نگراں وزیر اعظم – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

سیاسی میدان سے کسی کو بے دخل کرنے کی پالیسی حکومت کی نہیں ہے، نگراں وزیر اعظم

اسلام آباد: نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ کسی کو سیاسی میدان سے بے دخل کرنے کی پالیسی حکومت کی نہیں ہے، اگر انتخابی عمل سے کسی کو روکا گیا تو تحقیقات کریں گے۔

نجی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ پی ٹی آئی کے بانی کوئی انہونی چیز نہیں تھی، ایسی کیا قیامت ٹوٹ پڑی تھی جس کی وجہ سے نو مئی کو پورے ملک میں جلاؤ گھیراؤ کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ’سمجھتا ہوں نو مئی میں ملوث افراد عوامی نمائنہ نہیں ہونا چاہیے اور یہ بھی نہیں سمجھتا کہ پوری تحریک انصاف کو نو مئی سے جوڑا جائے‘۔

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ لیول پلیئنگ فیلڈ سے متعلق شکایات آئیں گی تو اسے دیکھیں گے، کسی کو سیاسی میدان سے بے دخل کرنے کی حکومت کی کوئی پالیسی نہیں، کسی کو انتخابی عمل سے روکا گیا تو اس کی تحقیقات کریں گے اور الیکشن کمیشن سے بھی اس حوالے سے بات کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ’میں نے بطور پارٹی دوہزار تیرہ اور دو ہزار اٹھارہ میں پی ٹی آئی کو ووٹ دیا اور مجھے اس پر کوئی شرمندگی نہیں، میں نے ایک زمانے میں پی ٹی آئی کا دفاع کیا۔ پی ٹی آئی حکومت سے امید تھی کہ وہ گورننس اور معیشت کو بہتر کرے گی‘۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *