Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
راولپنڈی؛ منشیات مقدمات میں ناقص تفتیش پر 33 پولیس افسران و اہلکاربرطرف – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

راولپنڈی؛ منشیات مقدمات میں ناقص تفتیش پر 33 پولیس افسران و اہلکاربرطرف

راولپنڈی: سی پی او سید خالد ہمدانی نے منشیات مقدمات میں ناقص تفتیش و پیروی پر 33 پولیس افسران و اہلکار کو ملازمتوں سے برطرف کردیا۔

تفصیلات کے مطابق منشیات کے مقدمات کی ناقص تفتیش اور پیروی نہ کیے جانے کے باعث ملزمان کو فائدہ پہنچا اور وہ سزائیں نا پاسکے محکمہ پولیس سے برخاست کیے جانے والے افسران میں 9 سب انسپکٹر، 11 اسسٹنٹ سب انسپکٹر، 01 ہیڈ کانسٹیبل اور 12 کانسٹیبل شامل ہیں۔

پولیس حکام کا کہناتھا کہ ڈسمس کیے گئے افسران کو محکمانہ انکوائری کے بعد محکمہ سے برطرف کیا گیا، برطرف ہونے والے افسران نے منشیات کے مقدمات کی تفتیش میں غفلت اور غیر پیشہ وارانہ طرز عمل کا مظاہرہ کیا جو محکمانہ انکوائریز میں ثابت ہوا۔
سی پی او راولپنڈی خالد ہمدانی کا کہناتھا کہ منشیات کے خلاف کریک ڈاؤن میں کسی قسم کی غفلت یا غلطی برداشت نہیں کی جائے گی، ملزمان کی رنگے ہاتھوں گرفتاری اور برآمدگی کے باوجود سزایابی نہ ہونا برداشت نہیں کیا جا سکتا۔

سی پی او راولپنڈی کا مزید کہناتھا کہ سزایابی نہ ہونے کی صورت میں متعلقہ افسران کو ہر صورت جوابدہ ہونا پڑے گا، راولپنڈی پولیس نے دو ماہ کے کریک ڈاؤن میں 1100 سے زائد بڑے منشیات اسمگلرز کو جیل بھجوا کر بھاری مقدار میں چرس، ہیروئین، آئس اور دیگر منشیات برآمد کی۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *