Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
چیف جسٹس کی کردارکشی مہم میں ایک سیاسی جماعت کے سوشل میڈیااکاؤنٹس ملوث نکلے – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

چیف جسٹس کی کردارکشی مہم میں ایک سیاسی جماعت کے سوشل میڈیااکاؤنٹس ملوث نکلے

اسلام آباد: چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سوشل میڈیا پر حالیہ کردار کشی مہم میں سیاسی جماعت سے جڑے اکاؤنٹس ملوث نکلے۔

سوشل میڈیا پر سپریم کورٹ کے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور عدالت عظمیٰ کے دیگر ججوں کی حالیہ کردار کشی کی مہم کے پس پردہ سیاسی جماعت سے جڑے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

ججوں کی بیگمات کو ایئر پورٹس پرچیکنگ سے مستثنی قرار دینے والے ایک پرانے خط کو باقاعدہ منصوبہ بندی کے ساتھ استعمال کیا گیا، اس معاملے کو بغیر تحقیق اچھالا گیا اور اس کی بنیاد پر سوشل میڈیا پر عدلیہ، ججوں اور ان کے اہل خانہ سے متعلق ہتک آمیز مہم چلائی گئی۔

اداروں کی تحقیقات میں ججوں کو بدنام کرنے کی مہم کے پیچھے سیاسی جماعت سے جڑے جانے مانے پروپیگنڈا اکاؤنٹس ملوث نکلے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *