Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
صدر مملکت نے احد چیمہ کو مشیر وزیراعظم کے عہدے سے ہٹانے کی منظوری دے دی – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

صدر مملکت نے احد چیمہ کو مشیر وزیراعظم کے عہدے سے ہٹانے کی منظوری دے دی

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے احد خان چیمہ کو وزیراعظم کے مشیر برائے اسٹیبلشمنٹ کے عہدے سے ہٹانے کی منظوری دے دی۔

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ہدایت پر احد خان چیمہ کو عہدے سے ہٹانے کی سمری صدر مملکت کو ارسال کی تھی۔

صدر مملکت نے احد چیمہ کو عہدے سے ہٹانے کی منظوری آئین کے آرٹیکل 48 ایک کے تحت نگران وزیراعظم کی ایڈوائس پر دی۔
درخواست گزار عزیز الدین کاکا خیل نے الیکشن کمیشن میں احد چیمہ کو نگران وزیراعظم کے مشیر کے عہدے سے ہٹانے سے متعلق درخواست دائر کی تھی۔

الیکشن کمیشن نے سیکریٹری کابینہ ڈویژن کو نگراں وزیراعظم کے مشیر احد چیمہ کو فوری طور پر عہدے سے ہٹانے کا حکم دیا تھا۔

Comments

  1. childrens sex Avatar

    yandanxvurulmus.roSnM8ISE3wU

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *