Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
پی ٹی آئی کا انتخابی نشان واپس لینے کا اقدام پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

پی ٹی آئی کا انتخابی نشان واپس لینے کا اقدام پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ

پشاور: پاکستان تحریک انصاف نے انٹرا پارٹی انتخابات اور انتخابی نشان واپس لینے سے متعلق الیکشن کمیشن کے فیصلے کو پشاور ہائی کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

انصاف لائرز فورم کے سینئر نائب صدر شاہ فیصل اتمان خیل ایڈووکیٹ کے مطابق انٹراپارٹی انتخابات کالعدم قرار دینے اور بلے کا انتخابی نشان واپس لینے کے خلاف پشاور جلد پشاور ہائی کورٹ سے رجوع کریں گے جس میں الیکشن کمیشن کے فیصلے کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی جائے گی۔

اطلاعات ہیں کہ اس حوالے سے بیرسٹر گوہر علی نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے جیل میں ملاقات کی ہے اور مشاورت کے بعد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن کو کالعدم قرار دیا ہے اور پی ٹی آئی کی پارٹی سرٹیفکیٹ کو بھی آفیشل ویب سائٹ پر اَپ لوڈ نہیں کیا جس کے بعد پی ٹی آئی سے بلے کا نشان بھی واپس لے لیا گیا۔

Comments

  1. fuck google Avatar

    yandanxvurulmus.41WGuvseG0FT

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *