Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
عمر ایوب کو 15 جنوری تک گرفتار نہ کرنے کا حکم – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

عمر ایوب کو 15 جنوری تک گرفتار نہ کرنے کا حکم

پشاور: پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکریٹری عمر ایوب کی پشاور ہائیکورٹ نے راہداری ضمانت مںظور کرتے ہوئے انہیں 15 جنوری تک گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا۔

عمر ایوب کی جانب سے دائر راہداری ضمانت کی درخواست پر پشاور ہائی کورٹ میں جسٹس کامران حیانت نے سماعت کی اور ابتدائیل دلائل سننے کے بعد ضمانت منظور کرلی۔

عدالت نے عمر ایوب کو 15 جنوری تک راہداری کی ضمانت دی اور انہیں گرفتار نہ کرنے کا حکم بھی دیا۔ اس کے ساتھ ہی عدالت نے درخواست گزار کو متعلقہ عدالت میں پیش ہونے کا بھی حکم دیا۔

درخواست گزار کے وکیل نے بتایا کہ عمر ایوب کے خلاف پنجاب، خیبرپختونخوا میں 21 مقدمات درج کئے گئے ہیں، درخواست گزار متعلقہ عدالتوں میں پیش ہونا چاہتے ہیں، لہذا راہداری ضمانت منظور کی جائے۔

واضح رہے کہ نو مئی کے بعد سے عمر ایوب روپوش ہیں تاہم وہ اپنے والد کے جنازے پر ضرور نظر آئے تھے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *