Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
پی ٹی آئی امیدواروں اور تجویز و تائیدگنندگان کی گمشدگیوں پر ڈی پی او اوکاڑہ طلب – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

پی ٹی آئی امیدواروں اور تجویز و تائیدگنندگان کی گمشدگیوں پر ڈی پی او اوکاڑہ طلب

راولپنڈی: لاہور ہائیکورٹ کے راولپنڈی بینچ نے پاکستان تحریک انصاف کے اٹک سے کھڑے ہونے والے امیدواروں کے تجویز و تائید کنندگان کی کاغذات سمیت جبری گمشدگیوں پر ڈی پی او اٹک کو طلب کرلیا۔

پی ٹی آئی کے امیدوارکے وکیل سردار عبدالرازق نے لاہور ہائیکورٹ کے راولپنڈی بینچ میں درخواست دائر کی، جس میں مؤقف اختیار کیا کہ میجر (ر) طاہر صادق، ایمان طاہر، زین الہیٰ اور ناز الہیٰ کے تجویز و تائید کنندگان کو کاغذات سمیت اغوا کرلیا گیا۔

درخواست پر سماعت کرتے ہوئے لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس چوہدری عبدالعزیز نے ڈی پی او اٹک کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔
پیٹشنر مطلوب سلطانہ کی طرف سے سردار عبدالرازق خان ایڈووکیٹ نےعدالت کو بتایا کہ 20اور21 دسمبر کی درمیانی رات 4 بجے پولیس اور سرکاری ایجنسیوں کے اہلکاروں نے مؤکلہ کے گھر بغیر وارنٹ ریڈ کرکے اس کے بیٹے محمد بلال کو میجر (ر) طاہر صادق اور ان کی فیملی کے دیگر امیدواروں کو کاغذات نامزدگی سمیت زبردست اغوا کرلیا۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ اسی رات ان کے پڑوسی کامران کو بھی ان کے گھر سے اٹھا لیا گیا، جنہیں ابھی تک رہا نہیں کیا گیا اور غیر قانونی حراست میں رکھا گیا ہے۔

عدالت نے ڈی پی اٹک کو کل عدالت میں پیش ہوکر وضاحت کرنے اور مغویان کو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *