Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
آئی جی اسلام آباد نے بلٹ پروف گاڑی مانگ لی – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

آئی جی اسلام آباد نے بلٹ پروف گاڑی مانگ لی

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں شہریوں کو سکیورٹی فراہم کرنے والے آئی جی خود ہی غیر محفوظ ہوگئے۔

ہر وقت پولیس فورس کے گھیرے میں رہنے والے آئی جی اسلام آباد نے بلٹ پروف گاڑی کا مطالبہ کر دیا۔ آئی جی پولیس کی جانب سے تھریٹ لیٹر کے بعد اہلکاروں اور شہریوں میں خوف بڑھ گیا ہے۔

اسلام آباد پولیس نے ضلعی انتظامیہ کو تھریٹ اسسمنٹ لیٹر فراہم کر دیا جس میں کہا گیا کہ کمیٹی رپورٹ کے مطابق آئی جی اسلام آباد کو خطرہ ہے، آئی جی اسلام آباد کو مستقل بنیادوں پر بلٹ پروف گاڑی دی جائے۔

خط میں مزید کہا گیا کہ تاحال اسلام آباد پولیس کے پاس اپنے اہلکاروں اور افسران کی سکیورٹی کے لئے کوئی پروٹکٹیڈ گاڑی موجود نہیں۔

دوسری جانب ضلعی انتظامیہ کے ذرائع کے مطابق آئی جی اسلام آباد کو کوئی تھریٹ نہیں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *