Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
چین؛ میزائل یونٹ سے منسلک 4 جرنیلوں سمیت 9 فوجی اہلکارپارلیمنٹ سے برطرف – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

چین؛ میزائل یونٹ سے منسلک 4 جرنیلوں سمیت 9 فوجی اہلکارپارلیمنٹ سے برطرف

بیجنگ: چین میں 9 اعلیٰ فوجی اہلکاروں کو پارلیمنٹ سے برطرف کردیا گیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق چین کی پارلیمنٹ سے جن 9 فوجی اہلکاروں کو برطرف کیا گیا ہے ان میں اسٹرٹیجک میزائل یونٹ سے منسلک 4 جرنیل بھی شامل ہیں۔ یہ برطرفیاں نئے وزیردفاع کی تعیناتی کے بعد عمل میں آئی ہیں۔

چین کی سرکاری خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ نو منتخب 9 فوجی اہلکاروں کو اچانک برطرف کرنے کی مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئی ہیں۔ رواں سال اکتوبر میں چین کے وزیردفاع لی شانگفو کو اچانک اُن کے عہدے سے برطرف کر دیا گیا تھا اور اس کے بعد سے اُن کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں کہ وہ کہاں ہیں۔
حالیہ برطرفیوں کو فوجی اسٹیبلشمنٹ میں اعلٰی سطح پر ری اسٹرکچرنگ کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *