Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
فضل الرحمان کی پرانی خواہش ہے الیکشن ملتوی ہوں، منظور وسان – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

فضل الرحمان کی پرانی خواہش ہے الیکشن ملتوی ہوں، منظور وسان

کراچی: پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما منظوروسان نے ن لیگ کے قائد کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف پر بھلے کسی کا بھی ہاتھ ہو اس کو وزیراعظم بننے نہیں دیں گے۔

ایک بیان میں منظور وسان نے کہا کہ ہم بلاول بھٹو زرداری کو وزیراعظم بنائیں گے۔ جو لوگ سمجھتے ہیں کہ وہ جیتیں گے ان کا کچھ نہیں ہوگا۔ بہت کچھ ہونے والا ہے، عام انتخابات میں جیت ہماری ہے۔

پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما کا کہنا تھا کہ فضل الرحمان کی پرانی خواہش ہے کہ الیکشن ملتوی ہوجائیں،پاکستان پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جو چاہتی ہے کہ الیکشن وقت پر ہوں۔
منظوروسان کا اپنے بیان میں مزید کہنا تھا کہ جب بھی اتحاد کی باتیں کی جاتی ہیں تو مجھے ہنسی آجاتی ہے، دعا ہے کہ الیکشن خیر سے ہوجائیں، سب کو الیکشن لڑنے کا حق دیا جائے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *