Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
برطانیہ کا کئی مسلم ممالک کیلیے ویزا فری انٹری سروس کا اعلان – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

برطانیہ کا کئی مسلم ممالک کیلیے ویزا فری انٹری سروس کا اعلان

لندن: برطانیہ نے سالِ نو 2024 کے لیے کئی مسلم ممالک کے لیے مفت ویزا انٹری سروس کا اعلان کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اس کی فیس صرف 10 پاؤنڈ ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق نئی ویزہ پالیسی کے تحت خلیجی تعاون تنظیم کے رکن ممالک سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، کویت، بحرین، قطر اور عمان کے ساتھ ساتھ اردن کے شہریوں کو برطانیہ میں داخل ہونے کے لیے ویزا کی ضرورت نہیں ہوگی۔

برطانیہ کی اس نئی ویزا پالیسی کے تحت اس سہولت کی فیس صرف 10 پاؤنڈ رکھی گئی ہے یعنی 10 پاؤنڈ کی ادائیگی کے بعد درج بالا مسلم ممالک کے شہری برطانیہ میں داخل ہوسکیں گے اور یہ ٹریول پرمٹ 2 سال کے لیے کار آمد ہوگا۔

برطانوی حکومت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ خلیجی تعاون تنظیم کے رکن ممالک اور اردن کے لیے ویزہ فری انٹری کی سہولت کا اطلاق 22 فروری 2024 سے ہوگا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *