Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
ہوائی فائرنگ کرنیوالے اہلکار کو برطرف کردیا جائیگا، کراچی پولیس چیف – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

ہوائی فائرنگ کرنیوالے اہلکار کو برطرف کردیا جائیگا، کراچی پولیس چیف

کراچی: سال نو کے موقع پر کراچی پولیس چیف نے پولیس اہلکاروں کو تنبیہہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہوائی فائرنگ کرنے والے اہل کار کو ملازمت سے برطرف کردیا جائے گا۔

پولیس نے نئے سال کے آغاز پر امن و امان برقرار رکھنے اور شہریوں کی جان کے تحفظ کے لیے خصوصی پلان ترتیب دیا ہے جس میں کراچی میں دفعہ 144 نافذ اور شہریوں کیلیے اسلحے کی نمائش اور ہوائی فائرنگ پر پابندی لگادی گئی ہے۔

کراچی پولیس چیف نے اب پولیس اہلکاروں کے لیے بھی سال نو کی خوشی میں ہوائی فائرنگ کو ممنوع قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایسا کرنےو الے اہل کار کو ملازمت سے برطرف کرنے کے ساتھ ساتھ اس کے خلاف مقدمہ بھی درج کیا جائے گا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *