کابل: پاکستان اور افغانستان کے درمیان تعلقات کی بہتری کے تناظر میں جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان وفد کے ہمراہ افغانستان کے شہر کابل پہنچ گئے۔
تفصیلات کے مطابق امارت اسلامیہ کے اعلی عہدیداروں نے مولانا فضل الرحمان کا استقبال کیا اور انہیں سخت سیکیورٹی کے حصار میں ہوٹل پہنچادیا گیا۔ علاوہ ازیں مولانا فضل الرحمان کچھ دیر بعد ہوٹل سے عشائیہ میں شرکت کیلئے روانہ ہوں گے۔
اس حوالے سے بتایا گیا کہ مولانا فضل الرحمان عشائیہ کے دوران امارت اسلامیہ کے اعلی حکام سے ملاقاتیں کریں گے، سربراہ جے یو آئی امارت اسلامیہ کی دعوت پر دورہ افغانستان پر ہیں۔

Leave a Reply