Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
پی ٹی آئی کے روپوش اراکین کو سرنڈر کرنے تک قانونی رکاوٹوں کا سامنا ہوگا، نگران وزیراعظم – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

پی ٹی آئی کے روپوش اراکین کو سرنڈر کرنے تک قانونی رکاوٹوں کا سامنا ہوگا، نگران وزیراعظم

اسلام آباد: نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ 9 مئی کے بعد کئی لوگ روپوش ہیں اور ان کے سرنڈر کرنے تک انھیں قانونی رکاوٹوں کا سامنا ہوگا۔

انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ نگران حکومت کے دور میں بھی فوجی ٹرائل ہو سکتا ہے جبکہ بانی پی ٹی آئی کے ذاتی طور پر 9 مئی کے واقعات میں ملوث ہونے کے سوال پر انھوں نے کہا کہ ابھی تک میرے پاس ایسی کوئی معلومات نہیں کہ اس پر رائے قائم کر سکوں، رائے قائم کرنے سے قبل سمجھتاہوں یہ عدالتی عمل ہے۔

نگران وزیراعظم نے کہا کہ انٹیلیجنس رپورٹس مختلف ہوتی ہیں، اس بنیاد پر جزا اور سزا کا تعین نہیں کر سکتے، بہت سے لوگ 9 مئی کے واقعات کے بعد روپوش ہیں، جب تک قانون کے سامنے سرنڈرنہیں کریں ان کی سیاسی سرگرمیوں میں قانونی رکاوٹیں آئیں گی۔
پی ٹی آئی کے روپوش رہنماؤں سے متعلق بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ان لوگوں کو خود فیصلہ کرنا ہے کہ کون سی رائے اپنانی ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *