Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
کراچی میں منگل سے سردی کی نئی لہرمتوقع ہے، محکمہ موسمیات – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

کراچی میں منگل سے سردی کی نئی لہرمتوقع ہے، محکمہ موسمیات

کراچی: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ منگل سے شہر میں سردی کی نئی لہر متوقع ہے، معمول سے تیز یخ بستہ ہوائیں چلنے کے سبب درجہ حرارت میں کمی کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر کی پیش گوئی کے مطابق منگل سے شہر میں سردی کی نئی لہر متوقع ہے جس کے دوران تیز شمال مشرقی/ مشرقی سمت کی ہوائیں چلنے کے سبب سردی بڑھنے کا امکان ہے،سردی کی نئی لہر کے دوران کم سے کم پارہ 10 ڈگری تک گرسکتا ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کے مطابق حالیہ مغربی سسٹم کے عقب میں سرد ہواؤں کا سلسلہ موجود ہےجو کراچی پر اثرانداز ہوگا،اس کے نتیجے میں پارہ گرسکتا ہے،تاہم سنگل ڈیجیٹ میں درجہ حرارت ریکارڈ ہونے کے امکانات کم ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ رواں ماہ کے آخر میں ایک اور مغربی سسٹم بلوچستان میں داخل ہونے کی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کو شہر کا کم سے کم پارہ 13.5 جبکہ زیادہ سے زیادہ 26.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا، صبح کے وقت دھند چھانے کے سبب حدنگاہ 3 کلومیٹرتک متاثر ہوئی۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *