Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
بحیرہ عرب میں میری ٹائم سیکیورٹی کے واقعات کے بعد پاک بحریہ کے جہاز تعینات – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

بحیرہ عرب میں میری ٹائم سیکیورٹی کے واقعات کے بعد پاک بحریہ کے جہاز تعینات

کراچی: پاک بحریہ نے بحیرہ عرب میں میری ٹائم سیکیورٹی کے حالیہ واقعات کے باعث اپنے بحری جہاز تعینات کردیے۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق بحیرہ عرب میں ملکی اور بین الاقوامی بحری گزرگاہوں ک کڑی نگرانی کے لیے پاک بحریہ اپنی مستقل موجودگی یقینی بنا رہی ہے تا کہ ہمارے علاقے سے گزرنے والے پاکستانی اور بین الاقوامی تجارتی جہازوں کی حفاظت یقینی بنائی جا سکے۔

ترجمان نے بتایا کہ اس سلسلے میں پاک بحریہ کے 2 سے 3 بحری جہاز ہمیشہ ان علاقوں میں گشت کرتے رہتے ہیں، جہاں سے پاکستانی اور بین الاقوامی تجارتی جہاز چلتے ہیں، اس کے علاوہ پاکستانی سمندری حدود سے گزرنے والے بین الاقوامی تجارتی راستوں کی حفاظت یقینی بنانے کے لیے وسیع فضائی نگرانی بھی کی جا رہی ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *