Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
الیکشن کمیشن کا سانگھڑ میں پی پی امیدوار کی دھمکی آمیز تقریر کا نوٹس – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

الیکشن کمیشن کا سانگھڑ میں پی پی امیدوار کی دھمکی آمیز تقریر کا نوٹس

کراچی: الیکشن کمیشن نے سانگھڑ میں پی پی امیدوار کی ووٹرز کو سرعام دھمکیوں کا نوٹس لے لیا۔

پی ایس 41 سانگھڑ سے پیپلز پارٹی کے امیدوار علی حسن ہنگورو نے کارنر میٹنگ سے خطاب میں کارکنوں اور ووٹرز کو کہا تھا کہ جیالے اور کارکن سیدھے ہوجائیں اور مجھے کامیاب کرائیں، ورنہ آٹھ فروری کے بعد 9 فروری بھی آئے گا اور اُن سے جو حساب لیا جائے گا وہ پورا سانگھڑ دیکھے گا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دھمکی آمیز پیغام پر جوائنٹ الیکشن کمشنر سندھ اصغر سیال نے ضلعی مانیٹرنگ ٹیم کو کارروائی کی ہدایت کی تھی جس پر سانگھڑ کے ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر اختر علی نے علی حسن ہنگورو کو نوٹس جاری کرتے ہوئے منگل کو وضاحت کیلئے طلب کرلیا ہے۔
نوٹس میں کہا گیا ہے کہ اس قسم کی دھمکی آمیز تقریر سے امن و امان کی صورتحال پیدا ہوسکتی ہے اور یہ الیکشن کمیشن کے پیرا نمبر 10 اور 42 کے جاری کردہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے۔

الیکشن کمیشن نے پی پی امیدوار کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی تقریر کی وضاحت کریں بصورت دیگر انکے خلاف الیکشن ایکٹ 2017 کے سیکشن 234 کے تحت کارروائی کی جاسکتی ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *