Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
بلوچستان میں سرکاری ملازمت کیلیے عمر کی حد زیادہ سے زیادہ 43 سال مقرر – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

بلوچستان میں سرکاری ملازمت کیلیے عمر کی حد زیادہ سے زیادہ 43 سال مقرر

کوئٹہ: بلوچستان کی نگراں حکومت نے سرکاری ملازمت کیلیے زیادہ سے زیادہ عمر کی حد 43 سال مقرر کرنے کی منظوری دے دی۔

تفصیلات کے مطابق نگراں وزیر اعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی کی زیر صدارت کابینہ کا پانچواں اجلاس ہوا، جس میں مختلف پروگراموں کی منظوری دی گئی۔

صوبائی کابینہ نے امن و امان کیلیے صوبے میں ایف سی کی تعیناتی کی مدت میں چھ ماہ کی توسعید دی جبکہ انسداد دہشت گردی کیلیے سی ٹی ایف الاؤنس کی بھی منظوری دے دی۔
نگراں کابینہ نے سرکاری ملازمت کیلیے عمر کی بالائی حد 43 سال جاری رکھنے کی منظوری بھی دی۔

اس کے علاوہ کابینہ نے سال 2023/24 کے لئے گندم کی امدادی قیمت 4300 فی من مقرر کرنے محکمہ صحت میں فرائض کے دوران جاں بحق طبی اسٹاف کو شہید قرار دینے کی منظوری دی۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *