پشاور: پشاور اور صوبے کے میدانی علاقوں میں شدید سردی سے دو اساتذہ جان کی بازی ہار گئے۔
کے پی میں شدید سردی پڑرہی ہے جس کی وجہ سے جہاں معمولات زندگی متاثر ہوئے ہیں وہیں گرتا ہوا درجہ حرارت جان لیوا بھی ثابت ہورہا ہے۔
ڈی آئ خان میں گورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکول کچی پایند میں سیکنڈری اسکول ٹیچر سردی کی وجہ سے گرپڑے۔ انہیں فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہوسکے۔
اسی نوع کا دوسرا واقعہ مردان کے گورنمنٹ ہائی اسکول گجر آباد میں پیش آیا، جہاں ایک استاد موٹر سائیکل پر اسکول پہنچے مگر اسکول میں داخل ہوتے ہی شدید سردی کی وجہ سے زمین پر گر پڑے اور جاں بحق ہوگئے۔
واضح رہے کہ شدید سردی کی وجہ سے اسکولوں میں طلبہ و طالبات کی حاضری بھی نہ ہونے کے برابر ہے۔

Leave a Reply