Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
بلاول سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی ملاقات؛ منصفانہ انتخابات کی اہمیت پرتبادلہ خیال – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

بلاول سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی ملاقات؛ منصفانہ انتخابات کی اہمیت پرتبادلہ خیال

اسلام آباد: چییرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے ملاقات کی۔

ترجمان امریکی سفارتخانہ کے مطابق پاکستانی سیاسی اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ ساتھ اپنی ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔ امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی۔

ترجمان کے مطابق ملاقات میں موجودہ سیاسی امور بشمول آزادانہ، منصفانہ اور جامع انتخابات کی اہمیت پر تبادلہ خیال کیا۔ علاوہ ازیں ملاقات میں امریکا پاکستان تجارتی اور سرمایہ کاری تعلقات کی مضبوطی اور امریکا پاکستان “گرین الائنس” کے فریم ورک کی ترقی پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *