اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان کے چھ رکنی بینچ کی جانب سے آئین کے آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت نااہلی کی مدت تاحیات سے ختم کر کے پانچ سال کرنے پر سیاست دانوں نے مبارک باد پیش کی ہے۔
چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں 7 رکنی بینچ نے نااہلی کی مدت سے متعلق درخواست پر فیصلہ سنایا، جس پر چھ ججز نے اتفاق جبکہ جسٹس یحییٰ آفریدی نے اختلاف کیا۔
عدالت نے چھ ایک سے نااہلی کے فیصلے کو جاری کرتے ہوئے سپریم کورٹ کے گزشتہ جاری کیے گئے فیصلے کو کالعدم قرار دے کر آرٹیکل 62 ون ایف کی تشریح کردی۔
سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف، جہانگیر ترین سمیت دیگر وہ سیاست دان جنہوں نے پانچ سال کی سزا گزار لی ہے اب وہ انتخابات لڑنے کے اہل ہوں گے۔

Leave a Reply