اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے سپریم کورٹ آف پاکستان سے انٹرنیٹ کی بندش کے فوری نوٹس کا مطالبہ کردیا۔
ترجمان پی ٹی آئی کے مطابق غیرآئینی اور غیرقانونی نگران سرکار 24 کروڑ شہریوں کے بنیادی حقوق غصب کرنے میں مصروف ہے، تحریک انصاف کو پرامن سیاسی و انتخابی سرگرمیوں کی اجازت نہیں جبکہ انتخابات کے دروان مکمل طور پر قانونی ڈیجیٹل سرگرمیوں کی راہ میں رکاوٹیں جبر و فسطائیت اور طاقت کے غلط استعمال کی بدترین مثال ہے۔
ترجمان تحریک انصاف کے مطابق عمران خان کی دیانت اور امانت کے باعث شہریوں نے کروڑوں روپے کے عطیات تحریک انصاف کو دیے، انتخابات میں واضح شکست کو سازش اور ریاستی طاقت کے ذریعے فتح میں بدلنے کیلئے ریاستی وسائل سے انجینئرنگ کی کوششیں جاری ہیں۔

Leave a Reply