Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
آرمی چیف کا دورہِ بحرین؛ اہم شخصیات سے سیکیورٹی تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

آرمی چیف کا دورہِ بحرین؛ اہم شخصیات سے سیکیورٹی تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

راولپنڈی: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر اپنے دو روزہ سرکاری دورے پر بحرین پہنچے ہیں جہاں انہوں نے بحرین کےبادشاہ، ولی عہد اور بحرین ڈیفنس فورسز کے کمانڈر سے ملاقاتیں کی ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق آرمی چیف نے بحرین کے بادشاہ حماد بن عیسیٰ الخلیفہ، ولی عہد شہزادہ سلمان بن حماد الخلیفہ، بحرین ڈیفنس فورسز کے کمانڈر فیلڈ مارشل خلیفہ بن احمد الخلیفہ اور بحرین نیشنل گارڈ کے کمانڈر ایچ ایچ جنرل شیخ محمد بن عیسیٰ الخلیفہ سے ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقاتوں کے دوران دوطرفہ فوجی اور سیکیورٹی تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، معززین نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی کامیابیوں اور علاقائی امن و استحکام کے لیے جاری کوششوں کو سراہا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے بحرین نیشنل گارڈ کے 27ویں یوم تاسیس کے مہمان خصوصی بھی تھے جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا جبکہ آرمی چیف کو گارڈ آف آنر دیا گیا اور انسداد دہشت گردی کی تربیتی مشق سے متعلق ایک مظاہرے کا مشاہدہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کمانڈر بحرین نیشنل گارڈ نے بحرین نیشنل گارڈ کو ملٹری اور انسداد دہشت گردی کے شعبوں میں اعلیٰ پیشہ ورانہ تربیت فراہم کرنے پر پاک فوج کا شکریہ ادا کیا جبکہ بحرین کے بادشاہ نے دونوں برادر ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو بڑھانے میں اہم کوششوں اور تعاون کے اعتراف میں آرمی چیف کو ملٹری میڈل آرڈر آف بحرین فرسٹ کلاس سے بھی نوازا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *