Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
ایم کیو ایم اور ن لیگ کئی نشستوں پر ایڈجسٹمنٹ کیلیے راضی، این اے 242 پر اتفاق نہ ہوسکا – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

ایم کیو ایم اور ن لیگ کئی نشستوں پر ایڈجسٹمنٹ کیلیے راضی، این اے 242 پر اتفاق نہ ہوسکا

کراچی: متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان اور پاکستان مسلم لیگ(ن) کے درمیان کراچی کے تین حلقوں سمیت صوبے بھر میں متعدد قومی اور صوبائی اسمبلی کے حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا فیصلہ ہوگیا تاہم کراچی کے حلقہ این اے- 242 پر اتفاق رائے نہیں ہوسکا۔

ایم کیو ایم پاکستان اور مسلم لیگ (ن) کی کمیٹیوں کا سندھ میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے ساتواں اجلاس ہوا اور تین نشستوں پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ کافیصلہ ہوگیا جبکہ ضلع کیماڑی کے حلقہ این اے 242 پر ایم کیو ایم پاکستان نے دستبرداری مشروط کردی۔

ذرائع کا کہناتھا کہ مسلم لیگ (ن) ملیر این- اے 229 اور این- اے 230 اور اسی حلقے میں صوبائی نشستوں پر اپنے امیدوار کھڑے کرے گی اور ایم کیوایم پاکستان ان کی حمایت کرے گی جبکہ ملیر این اے-231 اور صوبائی اسمبلی کی نشست پر ایم کیو ایم پاکستان کے امیدوار ہوں گے۔
دونوں جماعتوں کی قیادت کی منظوری سے کراچی کے ضلع جنوبی کے حلقے این- اے239 پر بھی سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے تحت مسلم لیگ(ن) اپنا امیدوار لائے گی، اس کے علاوہ میرپور خاص، نواب شاہ اور سکھر کی قومی اسمبلی کی نشستوں پر بھی مسلم لیگ (ن) کے امیدوار ہوں گے تاہم صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر ایم کیو ایم پاکستان کے امیدوار انتخاب لڑیں گے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *