Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
موقع ملا تو سوئی کے ہر گھر میں گیس کنکشنز فراہم کریں گے، آصف زرداری – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

موقع ملا تو سوئی کے ہر گھر میں گیس کنکشنز فراہم کریں گے، آصف زرداری

کوئٹہ: پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرین کے چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ اگر حکومت ملی تو سوئی میں گیس پائپ لائن بچھا کر ہر گھر میں گیس فراہم کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق ڈیرہ بگٹی میں منعقدہ پیپلزپارٹی کے جلسے سے ٹیلی فونک خطاب میں آصف زرداری نے کہا کہ پیپلزپارٹی میں شمولیت کرنے والے عمائدین کو خوش آمدید کہتا ہوں اور عوام کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے بھروسہ کیا۔

آصف زرداری نے کہا کہ اگر موقع ملا تو سوئی کے علاقے میں گیس پائپ لائن ڈال کر ہر گھر کو گیس فراہم کریں گے جبکہ یہاں کے نوجوانوں کو روزگار دیں گے کیونکہ عوام کی خدمت ہی پیپلزپارٹی کا منشور ہے۔
سابق صدر نے پارٹی کارکنان اور عوام سے وعدہ کیا کہ وہ نہ صرف سوئی کے علاقے کی حالت تبدیل کریں گے بلکہ جلد ڈیرہ بگٹی کے علاقے کا دورہ بھی کریں گے۔

قبل ازیں پی پی میں شامل ہونے والے سابق وفاقی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان پاکستان کی تقدیر ہے، آج پاکستان کے خلاف پوری ایک مہم جوئی کے ساتھ پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے، جس کی ہم مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ڈیرہ بگٹی سے پیغام دے رہے ہیں کہ پاکستان ہمیشہ زندہ باد ہے اور اسے دنیا کی کوئی طاقت توڑ سکتی اورنہ ہی نقصان پہنچا سکتی ہے۔ سرفراز بگٹی نے کہا کہ پیپلز پارٹی مزدوروں کی جماعت اور مزدوروں کا مقدمہ لڑتی ہے، پی پی مزدور کو اپنے پیروں پر کھڑا کرے گی۔

انوہں نے دعویٰ کیا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نہ صرف وفاق بلکہ بلوچستان میں واضح اکثریت کے ساتھ اپنی حکومت بنانے جا رہی ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *