Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
نواز شریف، حمزہ شہباز کی انتخابی کامیابی کیخلاف درخواستیں مسترد – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

نواز شریف، حمزہ شہباز کی انتخابی کامیابی کیخلاف درخواستیں مسترد

لاہور ہائیکورٹ نے نواز شریف، حمزہ شہباز سمیت متعدد امیدواروں کی انتخابات میں کامیابی کیخلاف درخواستیں مسترد کرتے ہوئے درخواست گزاروں کو الیکشن کمیشن سے رجوع کرنے کی ہدایت کردی۔

ہائیکورٹ میں امیدوار سلیم صادق کی پی پی 191 کے ووٹوں کی گنتی کے لیے درخواست پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے سلیم صادق کو الیکشن کمیشن سے رجوع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔

ہائی کورٹ میں نواز شریف کی کامیابی کیخلاف این اے 130 سے امیدوار اشتیاق چوہدری کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے درخواست گزار کو ریٹرننگ افسر آر او سے رجوع کرنے کی ہدایت کر دی۔

ہائیکورٹ نے حمزہ شہباز کی صوبائی اسمبلی کی نشست پر کامیابی کیخلاف درخواست بھی خارج کردی اور درخواست گزار محمد خان مدنی کو الیکشن کمیشن سے رجوع کرنے کی ہدایت کردی۔

جسٹس علی باقر نجفی نے امیدوار راشدہ طارق کی حلقہ این اے 77 میں دوبارہ گنتی کے لیے دائر درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے دائر درخواست خارج کرتے ہوئے الیکشن کمیشن سے رجوع کرنے کی ہدایت کر دی۔

عدالت نے قرار دیا کہ انتخابات کے تمام معاملات کا پہلا فورم الیکشن کمیشن ہے، درخواست گزار الیکشن کمیشن سے رجوع کرے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *