Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
چیئرمین پی ٹی آئی کا نائب امیر جماعت اسلامی سے رابطہ، حکومت سازی پر گفتگو – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

چیئرمین پی ٹی آئی کا نائب امیر جماعت اسلامی سے رابطہ، حکومت سازی پر گفتگو

لاہور: چیئرمین پی ٹی آئی اور نائب امیر جماعت اسلامی کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں سیاسی لائحہ عمل اور حکومت سازی پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ جماعت اسلامی نے تحریک انصاف کو حکومت سازی پر اتحاد کیلئے گرین سگنل دے دیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان، علی امین گنڈاپور اور سابق وزیر ریلوے اعظم سواتی نے نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ کو فون کیا۔ رہنماؤں کے درمیان موجودہ الیکشن میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کے حوالے سے حکومت سازی پر گفتگو ہوئی۔

ذرائع کے مطابق بات چیت میں وفاقی اور صوبائی سطح پر حکومت بنانے کے حوالے سے پیش رفت ہوگئی ہے۔ دونوں جماعتوں کے رہنماؤں کی اسلام آباد میں جلد ملاقات متوقع ہے جس میں حکومت سازی یا اپوزیشن میں بیٹھنے کے بارے میں مزید گفتگو ہوگی۔

لیاقت بلوچ نے ایکسپریس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آزاد امیدواروں کے تحفظ کیلئے اگر پی ٹی آئی کو جماعت اسلامی کی ضرورت پڑی تو ہم ویلکم کہیں گے، بطور سیاسی جماعت ہم اوپن ہیں اور ہماری کوئی ڈیمانڈ نہیں، ہم پی ٹی آئی راہنماؤں کے ساتھ رابطے میں ہیں، انہیں ہماری ضرورت ہوئی تو ویلکم کہیں گے، پی ٹی آئی والے کیا چاہتے ہیں ابھی ان کی جانب سے کچھ نہیں بتایا گیا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *