کیا آپ بہت مایوس یا اداس رہنے لگے ہیں؟ کیا آپ کو ایسا محسوس ہوتا ہے کہ آپ بلکل بے کار ہیں؟ یا آپ کسی کام پر دھیان نہیں دے پا رہے ہیں؟ اگر آپ ان سوالات کا ہاں میں جواب دیتے ہیں تو ہو سکتا ہے کہ آپ ڈپریشن کا شکار ہوں آ غا خان اسپتال کے ڈپارٹمنٹ آف کمیونٹی ہیلتھ سائنسز سے وابستہ ماہر نفسیات ڈاکٹر فاطمہ بتول نے بتایا کہ ایک تحقیق کے مطابق پاکستان میں ہر 4 یا 5 میں سے ایک نوجوان ڈپریشن کا شکار نظر آتا ہے دنیا بھر میں کووڈ کی وبا پھیلنے کے بعد نو عمروں اور نوجوانوں میں ڈپریشن کی شرح میں اضافہ ہوتا جارہا ہے ماہرین نفسیات کے مطابق نوجوانوں میں ڈپریشن کی ایک بڑی وجہ والدین کا بچوں سے بڑی بڑی توقعات رکھنا ہے، جسے اگر بچہ پورا نہیں کر پاتا ہے تو وہ ذہنی دباؤ میں مبتلا ہو جاتا ہے
والدین کی بچوں سے بڑی توقعات نوجوانوں میں ڈپریشن کی اہم وجہ

Leave a Reply