Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
یہ زیادہ دیر نہیں چل سکتی اس حکومت کی کوئی ساکھ نہیں – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

یہ زیادہ دیر نہیں چل سکتی اس حکومت کی کوئی ساکھ نہیں

پشاور- پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے دعویٰ کیا ہےکہ یہ حکومت زیادہ دیر تک نہیں چل سکتی اسد قیصر نے کہا کہ موجودہ حکومت کا وقت بہت محدود ہے، عوام اوربین الاقوامی سطح پران کی کوئی ساکھ نہیں اور یہ حکومت زیادہ دیر نہیں چل سکتی۔انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ بار کے جو نئے صدر بنے ہیں ان سے امید کرتے ہیں کہ وہ آزاد عدلیہ پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کریں گےسابق اسپیکر کا کہنا تھاکہ عمران خان کے خلاف جتنے کیسز ہیں کمزور ہیں اس پر سزا ہونا ممکن نہیں ہے اور ہمیں انصاف ملنے کی توقعات ہیں، عمران خان پر سیاسی مخالفت کی بنیاد پرکیسز بنائے گئے ہیں، ہم قانونی جنگ بھی لڑیں گے اورعوامی اسمبلی بھی لگائیں گے، جتنےفورمز ہیں سب میں اپنی جدوجہد آگے بڑھائیں گےاسد قیصر نے مزید کہا کہ ہمیں انصاف ملنے کی توقعات ہیں، ذاتی مسائل کی وجہ سے عمران خان کے ساتھ ظلم ہو رہا ہے اور یہ معاملہ لمبا نہیں کیا جاسکتا، آج ہماری میٹنگ ہے جس میں ہم فیصلہ کریں گے کہ جدوجہد کا کونسا طریقہ اپنانا ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *