اسلام آباد- پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ایک بار پھر ملک میں انٹرنیٹ کی سست روی دور ہونے کا دعویٰ کیا ہےپاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی کے مطابق ایس ایم ڈبلیو فور سب میرین کیبل سے فالٹ دور ہونے کے بعد پاکستان میں انٹرنیٹ سروسز کو مکمل طور پر بحال کردیا گیا ہےپی ٹی اے حکام کا بتانا ہے کہ جون میں ایس ایم ڈبلیو فور اور اگست میں اے اے ای ون سب میرین کیبل فالٹ کے باعث ملک بھر میں انٹرنیٹ سروسز متاثر ہوئیں جنہیں بحالی کے لیے 4 ماہ کا وقت لگا پی ٹی اے کے مطابق ایس ایم ڈبلیو فور سب میرین کیبل سے فالٹ دور ہونے اور دونوں کیبلز کی بحالی کے بعد 1750جی بی پی ایس کا شارٹ فال دور ہوگیا ہے اور انٹرنیٹ اب مکمل اسپیڈ اور صلاحیت کے ساتھ فعال ہے
سست انٹرنیٹ کا مسئلہ ختم، سب میرین کیبل ٹھیک ہوگئی: پی ٹی اے کا دعویٰ

Leave a Reply