Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
آئی فون 17 پرومیکس کی لیکس نے صارفین کی بے چینی بڑھادی – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

آئی فون 17 پرومیکس کی لیکس نے صارفین کی بے چینی بڑھادی

آئی فون 16 کی لانچنگ کے بعد سے ہی صارفین ایپل کے اگلے ماڈل کے منتظر ہیں کیونکہ نئے ماڈلز کی لیکس صارفین کو نئے فیچرز اور اپ گریڈ آپریٹنگ سسٹم کے استعمال کیلئے بے چین کیے رکھتی ہیں ہر سال ایپل کی جانب سے آئی فون کے آپریٹنگ سسٹم کو اپ گریڈ کیا جاتا ہے جس میں متعدد نئے فیچرز کا اضافہ کیا جاتا ہے لیکن اس بار رپورٹس بتاتی ہیں کہ آئی فون 17 پرو میکس زیادہ فیچر اور ایک بڑے اپ گریڈ سسٹم کے ساتھ متعارف کروایا جاسکتا ہےٹیکنالوجی رپورٹ کے مطابق ویسے تو آئی فون 17 کی پوری سیریز زیادہ اپ گریڈیشن کے ساتھ متعارف کروائی جائے گی لیکن آئی فون 17 پرو میکس زیادہ اپ گریڈ سسٹم کے ساتھ متعارف کروایا جاسکتا ہےایپل اے سیریز چپ اور اپ گریڈ کی گئی ریم ایپل انتظامیہ آئی فون 17 پرو میکس نئی A19 پرو چپ اور ایک بڑے ہارڈویئر اپ گریڈ کیساتھ متعارف کروانے کا منصوبہ رکھتی ہےآئی فون 17 پرو میکس کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئے 12GBریم کے ساتھ پیش کیا جاسکتا ہے، نئی اپ گریڈ ایپل انٹیلی جنس کو (AI) کے بہتر استعمال کے بھی قابل بنائے گی 48MP ٹرپل کیمرہ
ٹیکنالوجی لیکس کے مطابق ایپل کی جانب سے آئی فون 17 پرو میکس کے کیمرے کو بھی اپ گریڈ کیا جاسکتا ہے، نئے ماڈل کا پرومیکس ٹرپل کیمرہ سیٹ اپ کی خصوصیت لیے ہوگا جس میں ممکنہ طور پر 48MP مین کیمرہ، 48MPالٹرا وائڈ کیمرہ اور 48MP ٹیلی فوٹو لینس شامل ہوگا جو 5x آپٹیکل زوم پیش کرسکتا ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *