کراچی- نارتھ کراچی سیکٹر 11 بی میں نجی اسپتال میں حاملہ خاتون جاں بحق ہوگئی پولیس کے مطابق نارتھ کراچی سیکٹر 11 بی کے نجی اسپتال میں حاملہ خاتون کے جاں بحق ہونے کے بعد اہلخانہ نے اسپتال میں ہی احتجاج شروع کردیاپولیس کے مطابق خاتون نے جس لیڈی ڈاکٹرکوچیک اپ کرانا تھا اس کی چھٹی تھی اور ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹر دوسرے مریض کےچیک اپ میں مصروف تھیں
دوسری جانب نجی اسپتال کے ڈاکٹرز کا مؤقف ہے کہ چیک اپ سے قبل ہی خاتون کی موت ہوگئی تھی پولیس نے خاتون کی موت کے بعد تفتیش کا آغاز کردیا اور اسپتال انتظامیہ سمیت متاثرین سے بھی پوچھ گچھ کی جارہی ہے
نجی اسپتال میں ڈیوٹی ڈاکٹر کی عدم موجودگی کے باعث حاملہ خاتون جاں بحق

Leave a Reply