Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
ارسا ایکٹ مسترد، سندھ کے پانی پر اپنی جان دیدیں گے: نثار کھوڑو – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

ارسا ایکٹ مسترد، سندھ کے پانی پر اپنی جان دیدیں گے: نثار کھوڑو

کراچی- پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو کا کہنا ہے ارسا ایکٹ میں ترمیم کو مسترد کر دیا ہے، صوبے کے پانی پر اپنی جان بھی دیدیں گےبلاول ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نثار کھوڑو کا کہنا تھا آبی معاہدے کی 1994 سے خلاف ورزی شروع کی گئی، سندھ کا مطالبہ ہے کہ کوٹری کے نیچے سے بہنے والا پانی طےکرکے دیا جائےنثار کھوڑو کا کہنا تھا کہا گیا کہ کنسلٹنٹ بٹھائیں گے وہ طےکریں گے کتنا پانی دینا چاہیے، لیکن ابھی تک ہماری بات نہیں سنی گئی انہوں نے کہا کہ چشمہ جہلم لنک کینال کو کھول دیا گیا، اس وقت نواز شریف گورنر پنجاب کے ایڈوائزر تھےرہنما پیپلز پارٹی کا کہنا تھا ارسا ایکٹ میں ترمیم کو مسترد کر دیا ہے، دو مزید کینال بنیں گے تو سندھ کے لیے پانی بچتا ہی نہیں، جب دریا میں پانی ہی نہیں تو کینال کیسے بنیں گےنثار کھوڑو کا کہنا تھا واضع طور پر اعلان کرتا ہوں کہ یہ منصوبہ ہمیں منظور نہیں، پانی پر سندھ اپنی جان دیں دےگا، کینال بنانے کا منصوبہ کس صورت قبول نہیں ہو گا، ترقیاتی منصوبے یک طرفہ نہیں ہونےچاہیے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *