قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ 24 نومبر کے احتجاج کی کال کا مقصد بانی پی ٹی آئی سمیت تحریک کے بے گناہ کارکنوں کی رہائی اور آئین و قانون کی بالادستی ہےعمر ایوب نے کہا کہ ان پر 100 سے زائد مقدمات قائم ہوچکے ہیں جن میں فارینرز ایکٹ کے مقدمات بھی شامل ہیں عمر ایوب نے کہا کہ دو ماہ سے بانی تحریک انصاف سے ملاقات نہیں ہونے دی جارہی ہے کہا جاتا ہے کہ بانی تحریک انصاف سے سیاسی گفتگو نہیں کرسکتے
چیمپیئز ٹرافی میں بھارتی ٹیم کی شرکت کے معاملے پر پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اگر بھارتی کرکٹ ٹیم پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی کھیلنے نہیں آتی تو بھارتی ٹیم کے بغیر ہی چیمپئنز ٹرافی کے میچز ہونے چاہئیں خیال رہے کہ بانی تحریک انصاف نے اعلان کیا ہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے 24 نومبر کو اسلام آباد میں احتجاج کی کال دی گئی ہےاڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کا پیغام ہے کہ 24 نومبر کو اسلام آباد کی طرف نکلنا ہے، پی ٹی آئی کی قیادت کو ہدایات دے دی گئی ہیں کہ کیا اور کس طرح کرنا ہے
احتجاج کا مقصد بانی پی ٹی آئی سمیت کارکنان کی رہائی اور آئین و قانون کی بالادستی ہے: عمر ایوب

Leave a Reply