پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے کہ دوسال میں پی ٹی آئی نے جتنے بھی احتجاج کیے وہ سارے حکومت اور ریاست پر دباؤ کے بجائے خود ان کے اندر ٹوٹ پھوٹ کا باعث بنے ہیں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی ہربار کوئی ایسا کارنامہ ہی کر کے گئی جو بعد میں ان کے خلاف ہی چارج شیٹ بن گیا۔ 24 نومبر کی احتجاجی کال کا حال بھی یہی ہوگاطلال چوہدری نے دعویٰ کیا کہ پی ٹی آئی کے 70 فیصد ارکان اسمبلی اپنی پارٹی سے متنفر یا مجبور ہیں، وہ ارکان بھی سمجھتے ہیں کہ بانی پی ٹی آئی کی سیاسی حکمت عملی ہمیشہ ناکام رہی ہے
پی ٹی آئی کے احتجاج دباؤ کے بجائے خود ان کےاندر ٹوٹ پھوٹ کا باعث بنے: طلال چوہدری

Leave a Reply