امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ غزہ جنگ میں حقیقی توسیعی وقفہ چاہتے ہیں تاکہ ضرورت مندوں تک امداد پہنچ سکےبرسلز میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ غزہ میں فلسطینیوں کی ضروریات پورا کرنے کا بہترین طریقہ جنگ کا خاتمہ ہےانٹونی بلنکن نے مزید کہا کہ اسرائیل انسانی امداد سے متعلق اپنی ذمہ داری پوری کر رہا ہے، اسرائیل نے غزہ میں اپنے مقاصد کو پورا کر لیا ہے، یہ جنگ ختم کرنے کا وقت ہونا چاہیےامریکی وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ غزہ میں جنگ کے خاتمے کیلئے حماس پر کچھ حقیقی، پائیدار اور مؤثر دباؤ ڈالنا بھی اچھا ہوگا
غزہ جنگ میں حقیقی توسیعی وقفہ چاہتے ہیں تاکہ ضرورت مندوں تک امداد پہنچ سکے: بلنکن

Leave a Reply