وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے عمرکوٹ میں ڈاکٹر شاہنواز قتل کیس میں اہم پیشرفت کی رپورٹ انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش کردی رپورٹ میں سابق ڈی آئی جی میرپورخاص جاوید جسکانی اور ایس ایس پی اسد چوہدری سمیت 10 اہلکاروں کو روپوش قرار دیا گیا ہےرپورٹ کے مطابق روپوش اہلکاروں کی گرفتاری کے احکامات جاری کئے گئے ہیں اور ان کی گرفتاری کیلئے دو ٹیمیں تشکیل دے کر چھاپے مارے جا رہے ہیں اب تک اس کیس میں 7 پولیس اہلکاروں سمیت 17 افراد کے بیانات ریکارڈ ہوچکے ہیں جبکہ ملزمان کی فون کالز کے ریکارڈ کا تجزیہ ہونا باقی ہے، کیس کی مزید سماعت انسداد دہشتگردی عدالت میں 16 نومبر کو ہوگی خیال رہے کہ 18ستمبر 2024 کی رات سندھڑی پولیس نے مبینہ مقابلے میں عمرکوٹ کے رہائشی ڈاکٹرشاہنواز کی ہلاکت کا دعوٰی کیا تھابعد ازاں میرپورخاص میں توہین مذہب کےمبینہ الزام میں گرفتار ڈاکٹر شاہنواز کے قتل کا مقدمہ سندھڑی تھانےمیں درج کیا گیا تھا جس میں قتل، انسداد دہشتگردی کی دفعات شامل کی گئی تھیں
ڈاکٹر شاہنواز قتل کیس میں اہم پیشرفت، ایف آئی اے نے رپورٹ پیش کردی

Leave a Reply