Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
بشریٰ بی بی کی سیاست میں باضابطہ انٹری،24 نومبر کے احتجاج کیلئے ٹیمیں تشکیل دیدیں – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

بشریٰ بی بی کی سیاست میں باضابطہ انٹری،24 نومبر کے احتجاج کیلئے ٹیمیں تشکیل دیدیں

بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے سیاست میں باضابطہ انٹری دے دی ہےپی ٹی آئی ذرائع کے مطابق بشریٰ بی بی نے 13 نومبر کو پی ٹی آئی کی سیاسی قیادت کو پشاور میں بلا کر میٹنگ کی اور انہیں 24 نومبر کے احتجاج کی حکمت عملی کے احکامات دیےذرائع کا کہنا ہےکہ بشریٰ بی بی نے 24 نومبر کے احتجاج کی تیاریوں کے لیے ٹیمیں بھی تشکیل دی ہیں ذرائع کا یہ بھی کہنا ہےکہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور بشریٰ بی بی کی سیاسی معاملات پر معاونت کر رہے ہیں ذرائع نے بتایا ہے کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا کی پارٹی قیادت کو حتمی منظوری کے لیے بشریٰ بی بی کا پابند کردیا گیا ہے۔ ذرائع نے یہ بھی بتایا ہےکہ بشریٰ بی بی یکم نومبر سے پارٹی فیصلوں میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں دوسری جانب بشریٰ بی بی کی ترجمان مشال یوسفزئی نے جیونیوز سےگفتگو میں کہا کہ بشریٰ بی بی نے کوئی سیاسی انٹری نہیں دی، سابق خاتون اول کی سیاسی سرگرمیوں سے متعلق خبریں من گھڑت ہیں مشال یوسفزئی کا کہنا تھا کہ باربارکہہ چکے ہیں بشریٰ بی بی غیرسیاسی خاتون ہیں، بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیےکوششیں کرنا اہلیہ کا فرض ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *