Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
کیا پیراتھائرائیڈکا علاج پاکستان میں ممکن ہے؟ – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

کیا پیراتھائرائیڈکا علاج پاکستان میں ممکن ہے؟

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نےکہا ہے کہ انہیں کینسر ہونے کی افواہیں جھوٹی ہیں، انہیں پیراتھائیرائیڈ کا مسئلہ ہے جس کا علاج صرف سوئٹزرلینڈ اور امریکا میں ہےگزشتہ روز لندن میں پارٹی کارکنان سےگفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے اپنی صحت سے متعلق کہا کہ میری بیماری پر سوشل میڈیا پر جھوٹی افواہیں پھیلائی جارہی ہیں، ویلاگز بنائے جا رہے ہیں اور جھوٹا پروپیگنڈا کرنے کے لیے پوچھا جا رہا ہے کہ میں نے اپنا علاج پاکستان سے کیوں نہیں کروایا تو انہیں بتانا چاہتی ہوں کہ میرا سارا علاج پاکستان میں ہی ہوتا ہے لیکن پیراتھائیرائیڈ ایسی بیماری ہے جس کا علاج پوری دنیا میں صرف دو ممالک میں ہی ہوتا ہےانہوں نے بتایا کہ پیرا تھائیرائیڈ کا علاج انگلینڈ میں بھی نہیں ہوتا اور صرف سوئٹزرلینڈ اور امریکا ایسے ممالک ہیں جہاں اس بیماری کا علاج ممکن ہے۔ مریم نواز نے بتایا کہ گزشتہ برس جنوری میں سوئٹزر لینڈ میں ان کی سرجری ہوئی تھی، اب بھی وہ علاج کروانے کے بعد چند روز میں پاکستان پہنچ رہی ہیں
مریم نواز نے کہا کہ وہ اپنی بیماری سے متعلق بات نہیں کرنا چاہتی تھیں، ان کی ایسی تربیت ہی نہیں کہ وہ وکٹم بن کر لوگوں کی ہمدردیاں سمیٹنے کی کوشش کریں لیکن جھوٹی افواہوں کی وجہ سے انہیں اس پر بات کرنا پڑی اس حوالے سے امریکی ریاست ویسٹ ورجینیا میں شعبہ اینڈوکرائنالوجی کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر متین ہوتیانہ نے برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کو بتایا کہ ہماری گردن کے سامنے والے حصے میں ایک گلینڈ ہوتا ہے جسے تھائیرائیڈ گلینڈ کہتے ہیں، اس کے پیچھے چار پیرا تھائیرائیڈ گلینڈز ہوتے ہیں، ان کا بنیادی کام جسم میں کیلشیم کی مقدار کو کنٹرول کرنا ہوتا ہے، اگر ان چاروں میں سے کوئی ایک گلینڈ بھی غیر متوازن ہوجائے تو زیادہ پیراتھائیرائیڈ ہارمون پیدا کرتا ہے اور وہ ہارمون ہماری ہڈیوں میں سے کیلشیم کو نکالتا ہے۔ اس سے خون میں کیلشیم کی مقدار بڑھ جاتی ہےکیا اس مرض کا علاج پاکستان میں ممکن ہے؟
پاکستان کے دو ڈاکٹر وں نے نام نہ بتانے کی شرط پر بی بی سی کو بتایا کہ پیراتھائیرائیڈ کے مرض کا علاج پاکستان کے ہر بڑے شہر میں موجود ہے۔ ’علاج کے لیے ادویات اور انجیکشن بھی پاکستان میں دستیاب ہیں اور اگر سرجری کرنی ہو تو وہ بھی پاکستان میں ممکن ہےتاہم ڈاکٹر متین ہوتیانہ نے بی بی سی کو بتایا کہ اس مرض کی بنیادی سرجری تو پاکستان میں ممکن ہے، لیکن دنیا کے بڑے ملکوں میں متعارف کرائی گئی نئی سرجری minimally invasive surgery (MIS) فی الحال پاکستان میں ممکن نہیں ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *