امپھال-بھارتی ریاست منی پور میں 6 لاپتہ افراد کی لاشیں ملنے کے بعد ہنگامے پھوٹ پڑے جس کے بعد ریاست کے مختلف اضلاع میں انٹرنیٹ بند اور دارالحکومت میں کرفیو نافذ کر دیا گیا ہےبھارتی میڈیا کے مطابق 6 لاپتہ افراد کی لاشیں گزشتہ 2 دنوں میں جری بام ضلع سے ملیں جنہیں 11 نومبر کو اغوا کیا گیا تھا، جن افراد کی لاشیں ملیں وہ خواتین اور کم عمر بچے تھےرپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جن 6 لوگوں کو اغوا کیا گیا تھا ان کا تعلق میتی قبائل سے ہے اور یہ واقعہ چند روز قبل سکیورٹی فورسز کی جانب سے 10 مبینہ جرائم پیشہ افراد کو ہلاک کرنے کے بعد ہوا جن کا تعلق کوکی قبائل سے تھاخبر کے مطابق لاشیں ملنے کے بعد ریاست کے مختلف اضلاع میں ہنگامے شروع ہوئے، مشتعل افراد نے 3 وزرا، 6 اراکین اسمبلی کے گھروں پر حملے کیے اور وزیراعلیٰ کی رہائش گاہ پر حملے کی کوشش بھی کی مگر پولیس نے لاٹھی چارج اور آنسو گیس شیلنگ سے مظاہرین کو پیچھے دھکیل دیا
بھارتی ریاست منی پور میں پھر ہنگامے پھوٹ پڑے، انٹرنیٹ سروس معطل، وزرا کے گھروں پر حملے

Leave a Reply